کوئٹہ ، 28جولائی(اے پی پی ): پاکستان کوسٹ گارڈز نے وندرکے قریب واقع ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر کوئٹہ سے کراچی آنے والی مسافر کوچ میں سوار04خواتین سے 25کلو گرام اعلی کوالٹی کی حشیش (چرس) برآمدکر لی جبکہ ایک اور کوچ میں سوارمسافر خاتون سے 12کلو گرام اعلی کوالٹی کی حشیش (چرس) برآ مدکر کے پانچوں خواتین کو حراست میں لے لیا ۔
پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقر یبا 6کروڑ18لاکھ روپے کے لگ بھگ ہے، برآمد شدہ منشیات اور5 0خواتین اسمگلرزکو حراست میں لے کر مزید تفتیش جاری ہے۔
دوران گشت وندر شہر کے قریب مختلف جگہوں پرغیر قانونی طور پر چھپایا گیا 50 ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل بھی برآمد کر لیا گیا ۔
واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔ پاکستان کوسٹ گارڈز ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔
وی این ایس ، کوئٹہ











