پاک ترک معارف سکول نے آن لائن کلاسز کا فوری اجرا کردیا

180

ملتان، 2 جولائی ( اے پی پی): لاک ڈاؤن کی وجہ سے تعلیمی ادارے بند ہوئے تو پاک ترک معارف سکول نے آن لائن کلاسز کا فوری اجرا کردیا۔اس حوالے سے  سکول کے ڈائریکٹر عبداللہ یوسف اوغلو نے اپنے آن لائن سسٹم کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئےکہا کہ آن لائن کلاسز میں اساتذہ نہ صرف بچوں کو تعلیم دینے کے ساتھ ہوم ورک کے ذریعے جائزہ بھی لے رہے ہیں اور انکی گریڈنگ بھی کی جارہی ہے، اس  کے لئے اساتذہ کی خصوصی تربیت کی گئ ہے۔والدین اس فاصلاتی تعلیم سے خوش اور مطمئن ہیں لاک ڈاؤن کے باعث  تعلیمی ادارے بند ہیں۔ایسے میں پاک ترک معارف انٹر نیشنل سکولز کی جانب سے آن لائن کلاسز کا عمل جاری ہے۔

وی این ایس، ملتان