نوشہرہ، 6جولائی(اے پی پی): ضلع نوشہرہ کی تحصیل پبی میں پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے علاقہ خدریزی میں اپنی ماں کو قتل اور باپ کو زخمی کرنے والے سفاک ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان نوشہرہ پولیس کے مطابق 3 جون کو زرد علی ولد محمد علی نے زخمی حالت میں پبی پولیس کو رپورٹ درج کرائی کہ گھریلو تکرار پر انکے بیٹے نے اپنی ماں پر چُھری سے وار کئےجس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئی اور مجھ پر بھی چُھری سے وار کئے جن سے میں زخمی ہوگیا۔
اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن(ر) نجم الحسنین نےڈی ایس پی پبی طیب جان کی سربراہی میں مشتمل ٹیم تشکیل دے کر ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا ہدف دیا جس پر تفتیشی ٹیم نے تمام شواہد اکٹھے کرکے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے دن رات کی انتھک محنت سے ملزم تک رسائی حاصل کی اور ملزم کو گرفتار کر لیا ،جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران اعتراف جرم کرلیا جبکہ مزید تفتیش بھی جاری ہے۔
وی این ایس ،پشاور











