ملتان، 18جولائی(اے پی پی ): سی ای او ویسٹ منیجمنٹ کمپنی عبدالطیف خان نے پلانٹ فار پاکستان مہم کے سلسلے میں کمپنی آفس میں سنبل کا پودا لگا یا،کمپنی کے منیجرز اور ڈپٹی منیجرز بھی موقع پر موجود تھے۔
سی ای او عبدالطیف خان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر شہری کو پلانٹ فار پاکستان مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے،بلین ٹری سونامی وزیر اعظم کا ایک منفرد منصوبہ ہے۔پوری دنیا بلین ٹری سونامی منصوبے کی تعریف کر رہی ہے۔
سی ای او نے کہا کہ اپنے آنے والی نسل کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لئے ہمیں بھرپور شجر کاری کرنا ہو گی،انہوں نے کہا کہ مہم کو کامیاب بنانے کے لئے ضروری ہے کہ پودا لگانے سے پروان چڑھنے تک اس کی دیکھ بھال کی جائے،ملتان گرین اینڈ کلین انڈیکس کے مقابلوں میں شامل ہے اور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی ملتان کو گرین اینڈ کلین بنانے کے لئے اول دستے کا کردار ادا کر رہی ہیں۔
سی ای او نے کہا کہ کمپنی شہر میں صفائی کے ساتھ ساتھ دستیاب جگہوں پر پودے بھی لگائے گی۔
وی این ایس، ملتان











