پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کاروائیاں ملتان اور ساہیوال ڈویژن میں ناقص انتظامات پر فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، 15 فوڈ پوائنٹس سربمہر

145

ملتان 22  جولائی (اےپی پی): پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کاروائیاں ملتان اور ساہیوال ڈویژن میں ناقص انتظامات پر فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، 15 فوڈ پوائنٹس سربمہر  رینسڈ آئل، 100 کلو کچا پاپڑ، 50 پیک سنیکس، 30 لیٹر دودھ، 1 چلر، 1 فریزر اور 2 پیکنگ مشین برآمد۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے مختلف کاروائیوں کے دوران 46 کلو ملاوٹی مرچ، 40 لیٹر شیرہ، 32 لیٹر ایکسپائرڈ آئل اور 15 کلو کریم تلف۔کیں ۔ اس کے علاوہ فائن فوڈز، رفاقت آئس لولی یونٹ مشہور برانڈ کے لیبل استعمال کرنے، ایکسپائرڈ سٹاک کی موجودگی پر سربمہر

 عرفان میمن کے مطابق ملتان میں  غلام قادر سوڈا واٹر یونٹ، غلام حیدر سوڈا واٹر برکس ویلیو سٹینڈرڈ سے کم ہونے، شیرے میں کیمیکل کے استعمال پر سیل ۔ لودھراں میں غوری فوڈز ایکسپائرڈ آئل میں بوندی تلنے، مصالحوں پر ٹیگنگ نہ ہونے پر سربمہر۔ خانیوا ل   میں رضوان کریم سیپریشن  یونٹ تیار مصنوعات لیبل نہ ہونے، کریم کی فروخت کا ریکارڈ نہ ہونے پر سربمہر۔ وہاڑی میں حافظ ملک پوائنٹ دودھ میں چکنائی اور غذائی کمی ہونے پر ۔ صابر سنیکس پروڈکشن یونٹ مس برانڈنگ کرنے، رینسڈ آئل کے استعمال پر سربمہر۔  جبکہ ساہیوال میں  سلیم برائلر سیل سنٹر اور حفیظ سپر سٹور حفظانِ صحت کے منافی خوراک کی فروخت پر سیل۔ اوکاڑہ میں ابرار شہزاد فوڈز رینسڈ آئل کے استعمال، حمید بیکری سٹوریج ایریا میں جانوروں کے فضلہ پائے جانے پر سربمہر ۔

 ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا  کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی صحت مند پنجاب مشن کے تحت کاروائیاں جاری رکھے گی عوام اپنی

شکایت درج کرانے کیلئے ہیلپ لائن نمبر 80500 0800 پر رابطہ کریں۔

وی این ایس ملتان