جیکب آباد ،14جولائی(اے پی پی): تحصیل ٹھل کے چھوٹے شہر مبارکپور میں بیگاری کینال کو 50فٹ کا چوڑا شگاف پڑ گیا ہے،صبح سویرے گاؤں غوث بخش کھوسو کی طرف پڑنے والے شگاف نے ہزاروں ایکڑ زرعی زمین اور کئی گھر زیر آب آگئی ہیں،شگاف پڑنے کی اطلاع علاقہ مکین نے محکمہ آبپاشی کو دے دی ہے۔
ا س حوالے سے علاقہ مکین کا کہنا ہے کہ اگر جلد شگاف کو بند نہ کیا گیا تو شگاف بڑھنے کا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے ۔
وی این ایس ، جیکب آباد











