ڈپٹی کمشنر  کی ہدایت پر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی  کیجانب  سے   ملتان شہر کی  شاہراہوں  کی صفائی ستھرائی جاری

92

ملتان، 15جولائی(اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی شہر کی  شاہراہوں  کی صفائی ستھرائی میں  مصروف عمل  ہے ، ملتان ائر پورٹ جانے والے تمام روٹس کی صفائی ستھرائی کر دی گئی ہے،سڑکوں سے کوڑا،کچرا، ملبہ اٹھا لیا گیا،تجاوزات کا بھی خاتمہ کر دیا گیا ہے۔

 قلعہ کہنہ قاسم باغ مزارات اور اطراف کی سڑکوں  جبکہ  نشتر ہسپتال اور ڈیرہ اڈا جانے والوں سڑکوں پر بھی صفائی کے خصوصی انتظامات کر لیے گئے ہیں، کمپنی کے واٹر ٹینکر کے ذریعے سڑکوں پر مسلسل چھڑکاو کیا جارہا ہے۔

سی ای او ویسٹ منیجمنٹ کمپنی عبدالطیف خان  نے  صفائی کا جائزہ لینے کے لئے شہر کا دورہ  بھی  کیا، کمپنی کے منیجرز اور ڈپٹی منیجرز بھی صفائی کی مانیٹرنگ کے لئے سرگرم عمل ہیں۔

وی این ایس،ملتان