ملتان؛ فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ مافیا،گٹکا فروشوں کیخلاف کارروائیاں  جاری

199

ملتان ، 22 اگست (اے پی پی ): جنوبی پنجاب میں فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ مافیا،گٹکا فروشوں کیخلاف کارروائیاں  جاری ،سوئیٹس یونٹس،ملک یونٹس،سوڈاواٹر ودیگر فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ،14 فوڈ پوائنٹس سربمہر کر دیا گیا۔

اس حوالے سے ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا 600لیٹرملاوٹی دودھ،93کلوملاوٹی مصالحے،192لیٹر غیر معیاری سوڈاواٹر تلف کردیا  گیا ہے  جبکہ مزید4ہزارکلوچاول،1100ساشےگٹکا،90لیٹرڈرنکس،50کلوغیرمعیاری گھی برآمد  کر لیا گیا ہے ۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ ملتان سے شہزاد لیمن،مظفرگڑھ سےپرویز سوڈاواٹرمشروبات میں برکس لیول کم ہونے اور  ناقص صفائی پر سِیل کر دیئے گئے جبکہ  ملتان سے سلمان ڈرنک کارنر،دانش کریانہ سٹور گٹکا فروخت کرنے پر سِیل کر دیئے گئے ہیں۔

عرفان میمن نے کہا کہ بہاولپورسے غلام یسین کریانہ،راجن پور سے عمران ملک کارنرفوڈ آئٹمز کے پاس چوہوں، چھپکلیوں کے پائے جانے پرسِیل کر دیئے گئے ہیں ۔بہاولپور سے کے پی کے ٹی ٹی ہوٹل،راجن پور سے شنگریلا فوڈز غیر قانونی ڈیسیلنگ پر سربمہر  جبکہ بہاولپور سے زم زم سوئیٹس،لیہ میں رانا امجد کریانہ،جٹ بیکرز،ساہیوال میں بسم اللہ سوئیٹس،خانیوال میں گولڑہ سوئیٹس،لاثانی سوئیٹس سربمہر کر دیے گئے۔