ملتان: فوڈ اتھارٹی نے ملاوٹ پر ،750لیٹردودھ 1450ساشےگٹکاودیگرغیرمعیاری خوراک تلف کر دی

155

 ملتان31اگست(اے پی پی ): پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جنوبی پنجاب میں ملاوٹ مافیا کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ فوڈ اتھارٹی نے انتہائی مضریوریا،فارمالین کیمیکل، پانی کی ملاوٹ پر 750لیٹردودھ سمیت 298لیٹرسوڈاواٹر،120 کلوکیچپ،34کلومٹھائی،1450ساشےگٹکا ودیگرغیرمعیاری خوراک موقع پرتلف کر دی۔

کارروائی کی تفصیلات بتاتے ہوئے ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن نے کہا کہ بہاولنگر چشتیاں روڈپرڈیری سیفٹی ٹیمز نے ناکہ بندی پرمختلف دودھ بردار گاڑیوں میں1810 لیٹر دودھ کی چیکنگ کی، جس دوران 750لیٹردودھ تلف کردیا گیا، تلف شدہ دودھ میں انتہائی مضریوریا،فارمالین کیمیکل، پانی کی ملاوٹ پائی گئی۔

 ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ ملتان میں فہیم سوڈاواٹربرکس لیول کم ہونے،المکہ کریانہ گٹکا فروشی پرسربمہر کر دی گئی رحیم یارخان میں عباس اینڈ وقاص کریانہ گٹکا فروشی،الفیصل بیکرز لائسنس فیس کی عدم ادائیگی پرسِیل کر دیا گیا۔ مظفرگڑھ میں  دلشادڈرنک کارنر گٹکا فروخت کرنے پر سربمہر کر دیا گیا۔

 ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ راجن پور ٹرپل ایس فارمزدودھ کولیکشن ایریا میں گندگی پائے جانے پر30ہزارجرمانہ عائد کر دیا گیا۔

عرفان میمن نے کہا کہ فوڈاتھارٹی ملاوٹ مافیاکیخلاف غیر معمولی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔