ایبٹ آباد ، 14 اگست (اے پی پی ): اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی نے جشن آزادی کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں پوری قوم کو عید آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج اس ملک میں عمران خان کی حکومت ہے جو قائد اعظم کے وژن کو آگے لے کر بڑھ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے اس ملک کو بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کیا ہے ، قائد اعظم کی قیادت میں جنوبی ایشیاء کے مسلمانوں نے آزادی کا حسین خواب دیکھا جسے قائداعظم نے عملی جامہ پہنایا۔ قائد اعظم کا یہی نظریہ تھا کہ ایک ملک بن جائے جس میں ہم ایک قوم کی طرح اکھٹے رہ سکیں اور ہم ترقی و تعمیر ک کام شروع کرسکیں مگر افسوس ایسا نہی ہوسکا،لیکن مگر اب عمران خان نے اسکا بیڑہ اٹھا لیا ہے اور بہت جلد پاکستان کامیابی کے زینے طے کریگا اور دنیا میں پاکستان کا ایک اہم مقام ہوگا۔











