بورے والا  پولیس  کی  منشیات فروشوں   کیخلاف  کارروائی  ،ملزم  گرفتار

177

بورے والا  18 اگست (اے پی پی )؛ایس ایچ او تھانہ صدر پولیس نے منشیات کے بڑے ڈیلرز کے خلاف کاروائیوں کے دوران 299/ای بی کے رہائشی بڑے منشیات فروش جمشید کو گرفتار کر کے اسکے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی 27 کلو سے زائد افیون برآمد کر کے اسکے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

 ڈی پی او وہاڑی احسان اللہ چوہان کا کہنا ہے کہ ضلع وہاڑی کو ناصرف منشیات فروشوں بلکہ دیگر جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرنا ہماری اولین ترجیح ہے پولیس عوام کے جان و مال کا تحفظ اور جرائم کے خاتمہ میں اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گی نوجوان نسل کو نشے کی لعنت سے نجات دلانے کے لئے معاشرے کے ناسور منشیات فروشوں کی ضلع وہاڑی مین کوئی جگہ نہیں۔

وی این ایس بورے والا