جیکب آباد پولیس  کی   کارروائی ،03 خاتون منشیات  سمگلر  گرفتار

152

جیکب آباد، 22اگست(اے پی پی):تھانہ صدر پولیس نے   کامیاب کارروائی کرتے  ہوئے  منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ۔ کارروائی  کے  دوران  36 کلو گرام چرس برآمد کر کے    03 خاتون ملزمان کو   گرفتار کر  لیا۔

کارروائی  ایس ایس پی جیکب آباد محمد طارق نواز کے سخت احکامات کے تحت ایس ایچ او تھانہ صدر انسپکٹر بشیر احمد مگسی  نے  پولیس اہلکاروں  کے  ہمراہ خفیہ اطلاع پر  کی  ۔

کارروائی   کے  دوران جمالی واہ بائی  پاس کے قریب سواری کے انتظار میں کھڑی 03 خاتون ملزمان  کو لیڈیز پولیس کی مدد سے گرفتار کیا گیا، ملزمان کے قبضے سے پولیس نے سرچنگ کے دوران 36 کلو گرام چرس برآمد کر لیا، تینوں خاتوں ملزمان کی گرفتاری کے بعد تھانہ صدر میں  قانونی کاروائی شروع  کردی گئی ہے۔