جیکب آباد،22اگست(اے پی پی ): شہر کے درمیان سے گزرتی جمالی نہر کو 20فٹ کا شگاف پڑگیا۔کئی گھنٹوں سے شگاف کا پانی بہنے سے، پانی شہری آبادی کی طرف بڑھنے لگا، کئی گھر زیر آب آگئے۔
تفصیلات کے مطابق جیکب آباد شہر کے درمیان میں سے گزرتی جمالی نہر کو 20فٹ کا شگاف پڑ گیا ہے،شگاف کا پانی تیزی سے شہری آبادی کی طرف بڑھنے لگا ہے،جس کے باعث محلہ شہباز نگر مکمل طور پر زیر آب آگیا ہے،گلیوں اور گھروں میں تین فٹ تک پانی بھر گیا ہے،متاثرین نےمحکمہ انہار کو اطلاع کردی ہے،ضلع انتظامیہ نے شگاف کو بند کرنے کے لیے محکمہ انہار کو جلد شگاف بند کرنے کی ہدایات جاری کردی ہے۔











