خانیوال؛ محرام الحرام کا جلوس مرکزی امام بارگاہ گیارہ بلاک سے برآمد

182

خانیوال،26 اگست )اے پی پی ): 6 محرام الحرام کا جلوس مرکزی امام بارگاہ گیارہ بلاک سے برآمدہوا ،ڈپٹی کمشنر ، ڈی پی او ظہیر عباس شیرازی اور ڈی پی او محمد علی وسیم کا جلوس کے روٹ کا دورہ کیا ۔دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے روٹ پر سیکورٹی و دیگر انتظامات چیک کئےگئے ۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ، ڈی پی او ظہیر عباس شیرازی نے کہا کہ  ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے جلوس کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ سے  داخلی وخارجی مقامات پر واک تھروگیٹ نصب کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریزرو نفری الرٹ رہے گی  جبکہ عزادار کورونا سے بچائو کے لئے ایس او پیز کا بھی خیال رکھا  گیا ہے ۔

ڈپٹی کمشنر ، ڈی پی او ظہیر عباس شیرازی  کا کہنا تھا کہ جلوس کی نگرانی کے لئے   پانچ سو سے زائد پولیس افسران و اہلکار اور رضاکار بھی مامور کیا گئے ہیں ۔