ملتان،26 اگست (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر عامر خٹک اور معروف صنعتکارخواجہ جلال الدین رومی نے شجاع آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے قوتِ گویائی اور سماعت سے محروم 150افراد میں راشن اور کیش تقسیم کیا،راشن میں آٹا،دالیں،چاول،چینی اور دوسری اشیائے ضروریہ شامل تھی۔
اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد محمد زبیر ویلفئیر ایسوسی ایشن آف ڈیف کے صدر غلام مطفیٰ اورسیکرٹری جنرل عبدالعزیز بھی تقریب میں موجود تھے ۔
ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء نے پوری دنیا کی طرح پاکستان میں بھی معیشت کو متاثر کیا ہےکورونا لاک ڈاون کی وجہ سے دیہاڑی دار طبقہ شدید متاثر ہوا حکومت نے متاثرہ طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے احساس کیش پروگرام شروع کیاہے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع ملتان میں3 لاکھ16ہزار972 متاثرین کو امداد فراہم کی جا چکی ہےان متاثرین میں ابتک3 ارب 86 کروڑ60 لاکھ روپے تقسیم کئے جاچکے ہیں خصوصی افراد نے بھی لاک ڈاون کے دوران انتہائی کٹھن صورتحال کا مقابلہ کیاخواجہ جلال الدین رومی نے سماجی کاموں میں ہمیشہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے دکھ انسایت سے بڑھ کر اور کوئی خدمت نہیں ہے۔
خواجہ جلال الدین رومی کا شجاع آباد کے غریب افراد کے لئے25 لاکھ روپے سے فنڈ قائم کرنے کا اعلان بھی کیا جوضرورتمند غریب آدمی کو کاروبار کے لئے قرض حسنہ کے طور 50 ہزار روپے دئے جائیں گے،قرض حسنہ دینے کے لئے اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی جائے گی ۔
خواجہ جلال الدین رومی نے کہا کہ دیگر اہل ثروت اور مخیر حضرات بھی فنڈ میں عطیات جمع کراسکیں گے،شجاع آباد میں فلاحی شعبے میں بہت کام کرنے کی ضرورت ہے قوت سماعت اور گویائی سے محروم افراد محنت کرکے اپنا پیٹ پالتے ہیں ۔
خواجہ جلال الدین رومی نے کہا کہ محنت کرکے روزی کمانا بہت بڑی عظمت ہےفلاحی اور سماجی خدمت کے کاموں میں تعاون پر ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کا شکر گزار ہوں میری فیملی نے فلاحی خدمت کا جو سفر شروع کیا ہے وہ جاری رہے گا۔











