سلامتی کونسل کا مسئلہ کشمیر دوبارہ زیر غور لانا سفارتی محاذ پر بڑی کامیابی ہے: گورنر پنجاب

103

لاہور،07 اگست (اے پی پی): گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور  نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کا مسئلہ کشمیر دوبارہ زیر غور لانا سفارتی محاذ پر بڑی کامیابی ہے،پاکستان سفارتی سمیت ہر محاذ پر کامیابی کیساتھ آگے بڑھ رہا ہے-

جمعہ  کو یہاں تحر یک انصاف کے وفودسے ملاقات  کے دوران  گورنر پنجاب کا کہنا تھا  کہ تمام حکومتی سٹیک ہولڈرز ایک پیج پر ہیں  اورملک وقوم کو مضبو ط کر رہے ہیں- عوام کی خدمت سے بڑھ کر حکومت کی کوئی اور ترجیح نہیں،ملک کو عدم استحکام کا شکار کر نیوالوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے بتایا کہ   اداروں میں اصلاحات کے لیے پہلی بار کوئی حکومت کام کر رہی ہے-

چوہدری محمدسرور  نے کہا کہ قومی اداروں کو کرپشن اور سیاسی مداخلت سے پاک کر رہے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق ہونا چاہیے۔

وی این ایس ، لاہور