پنڈی بھٹیاں؛یوم استحصال کشمیر کے سلسلہ میں ریلی کا انعقاد، کثیر تعداد میں عوام کی شرکت

143

پنڈی بھٹیاں،05 اگست(اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر پنڈی  اعتزاز اسلم کہ قیادت میں یوم استحصال کشمیر کے سلسلہ میں ریلی نکالی گئی، جو  میونسپل کمیٹی چوک سے شروع ھو کر لاھور روڈ اور حافظ آباد روڈ سے ہوتی ہوئی چوک دلا بھٹی میں اختتام پزیر ہوئی۔

ریلی میں تاجروں،مذہبی و سماجی تنظیموں، ٹائیگر فورس کے جوانوں اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

شرکاء نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیریوں کے استحصال ان پر ہونے والی زیادتیوں،کشمیریوں کے استحصال کے لئے کی گئی آئینی ترامیم اور دیگر مظالم کی مذمت اور عالمی برادری کو جھنجوڑنے کے مطالبات درج تھے۔

وی این ایس ، پنڈی بھٹیاں