سکھر قومی شاہراہ پر پیٹرول ٹینکر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر جھاڑیوں میں پھنس گیا

121

سکھر،8 اگست(اے پی پی) : ببرلو کے قریب قومی شاہراہ پر پیٹرول ٹینکر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر جھاڑیوںمیں پھنس گیا، ٹینکر میں 46 ہزار پیٹرول موجود ہے۔ پیٹرول ٹینکر کراچی سے پنجاب جارہا تھا۔

 موٹر وے پولیس کے ترجمان کے مطابق پیٹرول ٹینکر بے قابو ہوکر قومی شاہراہ کے بیج جھاڑیوں میں پھنس گیا۔ ٹینکر سے پیٹرول کے اخراج کا خطرہ ہے، اس لئے قومی شاہراہ بند کی گئی ہے۔ موٹر وے پولیس نے قومی شاہراہ بند کردی، بارش رکنے کے بعد ریسکیو کا کام شروع کیا جائے گا۔

اے پی پی /اطہراللہ/قرۃالعین