صوبائی وزیر پنجاب  سید صمصام علی شاہ بخاری کا چڑیاگھر بہاولپورکادورہ

81

بہاولپور، 10 اگست، ( اےپی پی): صوبائی وزیر وائلڈ لائف اینڈ فشریز پنجاب سید صمصام علی شاہ بخاری نے چڑیاگھر بہاولپورکادورہ کیا۔  اعزازی گیم وارڈن پنجاب بدرمنیر،ڈائریکٹرجنرل وائلڈلائف مدثربھی ہمراہ تھے۔

صوبائی وزیرسید صمصام بخاری نے پودہ لگاکرشجرکاری مہم کاآغازکیا۔

اس موقع پر سید صمصام علی شاہ  بخاری نے کہا کہ  ہر قسم کے غیر قانونی شکار پر مکمل پابندی ہےاور کسی کوبھی غیر قانونی شکار کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کے احکامات کی روشنی میں پنجاب میں چڑیا گھر وائلڈ لائف پارکس اورسفاری پارکس کل سے عوام کیلئے کھول دیئے جائیں گے۔

فاروق