سکھر: پولیس اور رینجرز کا مشترکہ سرچ و کامبنگ آپریشن

81

 

 سکھر۔10 اگست(اے پی پی): نیشنل ایکشن پلان کے تحت امن امان کی صورتحال برقرار رکہنے اور حفاظتی اقدامات کے پیش نظر پولیس اور رینجرز کا شہر اور گرد و نواح کے مختلف علاقوں میں مشترکہ سرچ و کامبنگ آپریشن، ترجمان پولیس کیمطابق مختلف ہوٹلز، گیسٹ ہاو ¿سز، مسافر خانوں، بس اڈوںسرائے اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی ناکہ بندی گاڑیوں کی تلاشی لی گئی، حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے پولیس کا مختلف علاقوں میں گشت / تلاشی،ریلوے اسٹیشنز، بس اڈوں پر سرچ آپریشن کیا گیا، مسافروں کے کوائف چیک کیے گئے ،سرچ آپریشن کے دوران 24 مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر مزید تفتیش جاری ہے، گلوب چوک، سٹی بائی پاس، لب مہران روڈ، پریس کلب چوک سمیت دیگر علاقوں میں بھی گاڑیوں کی چیکنگ کی جارہی ہے ، ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں نے کہا ہے کہ پولیس اور رینجرز کی مشترکہ چیکنگ کا مقصد امن و امان کی فضاءکو بحال رکھنا ہے۔

وی این ایس سکھر/فاروق