عارف والا : میونسپل کمیٹی میں پرچم کشائی تقریب ، رکن صوبائی اسمبلی چوہدری نعیم ابراہیم ،ساجدہ نوید کی شرکت

113

عارف والا ،14 اگست (اے پی پی ):  میونسپل کمیٹی میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی ،پرچم کشائی رکن صوبائی اسمبلی چوہدری نعیم ابراہیم اور ساجدہ نوید نے کی ۔

پرچم کشائی تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر / ایڈمنسٹریٹر علیزہ ریحان ،چیف آفیسر نوید سیلانی ، ڈی ایس پی فیاض احمد پنسوتا اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔اس کے علاوہ سول ڈیفنس اور پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی بھی دی  جبکہ ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔