عارف والا: کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی ، عوام کی کثیر تعداد کی شرکت

106

عارف والا،05 اگست(اے پی پی ):  ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان کی زیر قیادت  کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے  یوم استحصال کشمیر کے موقع پر  ریلی نکالی گئی ،جس میں عوام کی   کثیر تعداد  نے شرکت کی ۔

 ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں کشمیری پرچم اور  پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے جن پر  کشمیریوں کی حمایت میں تحریریں درج تھیں جبکہ ریلی میں بھارت مخالف نعرے بازی بھی کی گئی۔

ریلی کے شرکاء سے خطاب میں ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے کہا کہ کشمیر پر بھارت کے یکطرفہ اقدامات کو مسترد کرتے ہیں، ہم مشکل کی اس گھڑی میں کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔

 سماجی شخصیت پیر رحمت چشتی نے کہا کہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم کو فی الفور بند کیا جائے، ہم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وی این ایس، عارف والا