مری:   نوویں ، دسویں  محرم الحرام کے موقع پر خصوصی ریسکیو ایمرجنسی کور پلان جاری

138

مری ،28 اگست ( اے پی پی ): ریسکیو  1122مری نے  کا نوویں  اور  دسویں محرم الحرام کے موقع پر خصوصی ریسکیو ایمرجنسی کور پلان جاری کر دیا ، انچارج ایمرجنسی آفیسر حمزہ علی خان  نے تمام ونگ انچارجز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ  روٹین ایمرجنسی کیساتھ محرم الحرم میں تمام مجالس کو ایمرجنسی کور فراہمی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ یوم عاشورہ پر مری میں  170 سے زائد ریسکیو اہلکار خصوصی ڈیوٹی سرانجام دیں گے،محرم الحرام اور یوم عاشورہ کے دوران تمام ایمرجنسی وہیکلز آپریشنل ہوں گی جن میں ایمرجنسی ایمبولینسز، فائر وہیکل، اور ریسکیو وہیکل شامل ہیں۔انہوں نے بتایا  کہ ریسکیو اہلکاروں کی چھٹیاں بھی محدود کر دی گئی  ہیں۔اس کے علاوہ یوم عاشورہ پر تمام مجالس کی گزرگاہوں کے ساتھ اسپیشل ریسکیو پوسٹس قائم کی جائیں گئی۔