چنیوٹ، 28 اگست (اے پی پی): ڈپٹی کمشنر محمد ریاض کی ہدایت پر ممکنہ سیلاب کے پیش نظر ضلع بھر میں تمام انتظامی و حفاظتی اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ، پولیس ،ریسکیو 1122 ، ہیلتھ ،ایرگیشن اور لائیو سٹاک سمیت دیگر متعلقہ محکموں نے تیاری مکمل کر لی ہے جبکہ ریسکیو 1122 و دیگر اداروں کی جانب سے تحصیل چنیوٹ لالیاں ، بھوانہ کے مختلف علاقوں میں دریائے چناب کے قریب فلڈ رلیف کیمپ قائم کر دیے ہیں جہاں پر ریسکیو اہلکار و دیگر عملہ ڈیوٹی سر انجام دے رہا ہے ۔











