ملتان ،24 اگست (اے پی پی ): سٹی ٹریفک پولیس کیجانب سے سموگ سے آگاہی کے حوالے سے واک کا انعقاد کیا گیا ، واک میں چیف ٹریفک آفیسر ہما نصیب اور محکمہ ماحولیات کے افسران نے شرکت کی ،واک ایس پی چوک کینٹ پر کی گئی اس موقع پر شہریوں میں سموگ آگاہی کے حوالے سے پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے
چیف ٹریفک آفیسر ھما نصیب اور ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات ظفر اقبال نے سموگ اور فوگ کمپین کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ کمپین، مارچ اور مئی تک رہے گی۔ انہوں نے عوام سے التماس کی کہ وہ اپنی گاڑیوں کی لائٹنگ، ہیڈ لائٹ اور ہر وہ چیز جو گاڑی سے تعلق رکھتی ہیں انہیں درست کرالیں۔ انہوں نے کہا کہ سموگ ہونے کی صورت میں ماسک کا استعمال کریں، تمباکو نوشی نہ کریں، پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں اور اپنے ناک کو ڈھانپ کر رکھیں اور صفائی کا خاص خیال رکھیں اور احتیاطی تدابیر استعمال کرتے ہوئے سڑک پر نہ رکھیں اور اگر گاڑی خراب ہے تو انتہائی سائیڈ پر رکھیں اور کونز کا استعمال لازمی کریں ۔











