پشاور، 5اگست(اے پی پی): ڈی سی او پشاور طاہر مروت نے کہا کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد اور چیئرمین ریلوے کی ہدایات پر آج ملک بھر کیطرح پشاور ڈویژن میں بھی یوم استحصال منایا جارہا ہے، یوم استحصال کے حوالے سے پشاور ڈویژن کے ریلوے اسٹیشنوں کو کشمیر اور سبز ہلالی پرچموں سے سجایا گیا ۔
پشاور ڈویژن کے مختلف سٹیشنوں کے پلیٹ فارم اور داخلی مقامات پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور ہندوستان کے مظالم اور بربریت کو اجاگر کرنے کے لئے بینرز آویزاں کر دیئے ہیں ، بینرز پر مودی حکومت کے انسانیت دشمن پالیسیوں ، فیصلوں ، غیر قانونی فوجی محاصرہ ، کے خلاف توجہ مبذول کرائی گئی ہے آج ہم اپنے کشمیر بھائیوں سے اظہار یکجہتی منارہے ہیں۔
وی این ایس











