نو   محرم الحرام کے  دوران   سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں: سٹی پولیس آفیسر ملتان

88

ملتان ،  29 اگست (اے پی پی ):سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد حسن رضا خان کی ہدایت پر 9 محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں،9 محرم الحرام کے دوران کل 166 مجالس منعقد کی جا رہی ہیں جن میں 35 مجالس اے کیٹیگری کی ہیں جبکہ 81 جلوس نکالے جا رہے ہیں جن میں سے 9 اے کیٹیگری کے ہیں۔

مجالسوں اور   جلوسوں   میں  فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے پولیس کی طرف سے 2464 پولیس افسران اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں جبکہ 1557 رضاکار اور 1917 وولنٹیئرز بھی پولیس کی معاونت کر رہے ہیں۔ سی پی او آفس میں کنٹرول روم قائم کیا گیا جہاں تمام اہم مجالس اور جلوس کی سی سی ٹی وی اور ڈرون کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے،کورونا وائرس کے پیش نظر حکومتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔