وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت محکمہ ماحولیات اور ماحولیاتی تحفظ کے محکمانہ امور کا جائیزہ اجلاس

110

کوئٹہ 11 اگست (اے پی پی ):وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت محکمہ ماحولیات اور ماحولیاتی تحفظ کے محکمانہ امور کا جائیزہ اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں سیکریٹری محکمہ ماحولیات وماحولیاتی تحفظ عبدالصبور کاکڑ نے  محکمانہ امور پر  بریفنگ دی ۔وزیراعلئ نے  نجی اور سرکاری شعبوں کے بڑے تعمیراتی منصوبوں میں محکمہ ماحولیات سے این او سی کے حصول کو لازم قراردینے کے لئے قانون سازی کرنے کی ہدایت کی اجلاس میں بلوچستان انوائرمنٹل کونسل کو بھرپور طور پر فعال کرنے اور بلوچستان بورڈ برائے پائیدار ترقی فنڈ کی تشکیل، بلوچستان انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کے کردار اور محکمہ کے سروس رولز کا بھی جائزہ لیتے ہوئے اس ضمن میں اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی_  اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی نے کہا کہ تیزی سے رونما ہونے والی موسمیاتی تبدیلیوں سے ماحولیات کو شدید خطرات لاحق ہوئے ہیں ماحولیاتی چیلنجز سے موثر طور پر نمٹنے کے لئے ماحولیات کے شعبہ میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور اصلاحات کی ضرورت ہے۔

 وی این ایس کوئٹہ / محمد بلال اعوان/فاروق