چئیرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی سے سیاسی قائدین ،عوامی نمائیندوں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی ملاقات

93

کوئٹہ، 11اگست (اے پی پی ): چئیرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے  انتہائ مصروف دن گزرا اور ان سے سیاسی قائدین عوامی نمائیندوں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوۓ چئیرمین سینٹ نے کہا کہ موجودہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں بلوچستان کی  حقیقی ترقی کے لیۓ ملکر کام کررہی ہیں اور وفاقی پی ایس ڈی پی میں صوبے کے مواصلات اور دیگر شعبوں کے اہم منصوبے شامل کیۓ گیۓ ہیں جنکی تکمیل سے ترقی کے ایک نیۓ دور کا آغاز ہوگا انہوں نے کہا کہ  چاغی قیمتی قدرتی وسائل کا حامل ضلع ہے جنکی ترقی اور انہیں ملک اور صوبے کے معاشی استحکام کے لیۓ بروۓ کار لانے کے ضمن میں جامع حکمت عملی تیار کی گئی ہے انہوں نے بلوچستان کی مجموعی ترقی کے لیۓ وزیراعلئ جام کمال خان کے وژن اور عملی اقدامات کو سراہا۔

وی این ایس کوئٹہ / محمد بلال اعوان/فاروق