پشین؛73 واں یوم آزادی شایان شان طریقے سے منانے کیلئے تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں 

130

پشین ، 12 اگست  (اے پی پی ): مملکت خداداد کا 73 واں یوم آزادی شایان شان طریقے سے منانے کیلئے تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں  ہیں ،گلیوں سڑکوں سرکاری ونجی دفاتر اور گھروں کو قومی پرچموں اور جھنڈیوں سے سجایا جا رہا ہے۔

شہر کے مختلف جگہوں  پر یوم آزادی سے متعلق بیجز پرچموں جھنڈیوں اور دیگر سامان کے سٹال بھی قائم کئے گئے ہیں جبکہ   کشمیر سے اظہار یکجہتی کےلیے کشمیر کے جھنڈے کی بھی ڈیمانڈ بڑھ گئی ہے ۔

وی این ایس،   پشین