ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے ماتمی جلوسوں کے روٹس سے ریت اٹھانے کا کام شروع کردیا 

111

ملتان ، 31 اگست (اے پی پی ): ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے ماتمی جلوسوں کے روٹس سے ریت اٹھانے کا کام شروع کردیا  ہے،سی ای او عبدالطیف خان نے تمام سیکٹر ہیڈز کو احکامات جاری کردیئے ہیں۔

 روٹس پر ریت ماتمی جلوسوں کے منتظمین کی درخواست  پر بکھیری گئی تھی ،ریت پر پانی کے چھڑکاؤ سے ننگے پاؤں چلنے والے عزاداروں کے لئے سڑک ٹھنڈی رہتی ہے۔ حرم گیٹ اور پاک گیٹ کے ایریا سے ریت ہٹانے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔اس کے عالاوہ  گھنٹہ گھر ،کچہری روڈ ،واٹر ورکس روڈ اور شاہ شمس روڈ سے بھی ریت ہٹانے کا کام شروع کردیا گیا ہے ۔ریت ہٹانے کے لئے مینول طریقہ کے علاوہ فرنٹ بلیڈ ٹریکٹرز استعمال کئے جارہے ہیں ۔

واٹر ٹینکرز کے ذریعے ریت پر چھڑکاؤ کرکے اسے مشینری کے ذریعے اکٹھا کیا جارہا ہے ،تمام سیکٹرز ہیڈ اپنے ایریا میں ریت ہٹانے کے عمل کی نگرانی کررہے ہیں۔