ٹائیگر فورس ڈے  پر  10 لاکھ پودے لگائے  جائیں گے : عثمان ڈار

97

 

لاہور،8 اگست (اے پی پی): وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے امور  نوجوان عثمان ڈار نے کہا کہ کل ٹائیگر فورس  ڈے   پر ملک بھر میں 10 لاکھ پودے  لگائے  جائیں گے ۔

ہفتہ کو یہاں پر یس کانفرنس کرتے ہوئے عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ ساڑھے 3 لاکھ سے زائد نوجوان ٹائیگر فورس کا حصہ بنے ہیں، ٹائیگرفورس کے تحت شجرکاری مہم کی تیاریاں جاری ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کل (9 اگست کو) ٹائیگر فورس کا دن مقرر کیا گیا ہے، جو کل 10 لاکھ پودے لگائے گی،عثمان ڈار نے بتایا کہ اس ضمن میں چترال سے گوادر تک پودے لگانے کے انتظامات کیے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پنجاب میں 520 مقامات پر پودے لگائے جائیں گے، جبکہ سندھ میں ایک لاکھ 54 ہزار نوجوان رضا کارانہ کام کرنے کو تیار ہیں۔ معاونِ خصوصی عثمان ڈار کا یہ بھی کہنا ہے کہ مل کر کام کرنے کو تیار ہیں، ہم سندھ حکومت کے منتظر ہیں۔

 وی  این ایس ، لاہور