شجاع آباد: اسسٹنٹ کمشنر کی کارروائی، چمڑے کے چار گوداموں کو سیل کر دیا

121

شجاع آباد، 08 اگست (اے پی پی ): اسسٹنٹ کمشنر محمد زبیر کی شہر کے حدود میں چمڑے کے گودام پر کارروائی، چار گوداموں کو سیل کر دیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے کارروائی کے دوران سیل  کیے گئے  چاروں گوداموں  کے مالکان کو نوٹس بھی جاری  کیے  اور کہا کہ ماحول دشمن افراد کے لیے کوئی معافی نہیں ہے لہذا شہری آبادیوں میں چمڑے کی خریداری پر پابندی ہے۔

اے پی پی /ملتان/قرۃالعین