پشاور، 28اگست(اے پی پی): پشاور میں آٹھویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس ذوالجناح امام بارہ سید نجف علی شاہ، کوچی بازار سے برآمد ہوگیا جو اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا واپس امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہو گا۔
یہ مرکزی جلوس اپنے روایتی راستوں کوچی بازار چوک شہباز، قصہ ِخوانی، کوچہ رسالدار اور کوہاٹی چوک سے ہوتا ہوا اپنے ہی امام بارگاہ میں اختتام پذیر ہوگا، جسمیں کثیر تعداد میں شام عزداران امام حسین نوحہ خوانی اور سینہ کوبی کر رہے ۔
جلوس کے لئے پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور اندورن شہر جلوس ہونے کی وجہ سے شہر کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ۔











