جیکب آباد، 28اگست (اے پی پی): جیکب آباد،ایس ایس پی محمد طارق نواز کی زیرِ صدارت 8 سے 10 محرم الحرام کی سیکیورٹی و حفاظتی اقدامات کے حوالے سے ضلعے کے تمام پولیس افسران کے ساتھ اہم میٹنگ ہوئی۔
میٹنگ میں ضلعے کے تمام ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز، ڈی آئی بی، سی آئی اے، ٹریفک انچارج اور دیگر متعلقہ پولیس افسران کی شرکت کی ۔
تفصیلات کے مطابق محرم الحرام میں فل پروف سیکیورٹی کے حوالے سے ایس ایس پی محمد طارق نواز کی سربراہی میں میٹنگ ہوئی، میٹنگ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے شروع کیا گیا اور محرم الحرام کے مہینے کے دوران سیکورٹی و امن و امان کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایس ایس پی جیکب آباد نے تمام ایس ایچ اوز کو ہدایات دیتے ہوۓ کہا کہ 8 سے 10 محرم الحرام تک فل پروف سیکیورٹی کے مضبوط و مربوط اقدامات کیے جائیں،امام بارگاہوں اور مجالس میں داخلے کے لیے انٹری و ایگزٹ پوائنٹ پر واک تھرو گیٹ رکھے جائیں جہاں پولیس اہلکاران کے ساتھ رضاکار بمعہ میٹل ڈیٹیکٹر تعینات رہیں، ہر آنے جانے والے کی چیکنگ و سرچنگ کی جائے، مکمل تشخیص کے بعد داخلے کی اجازت دی جائے۔
ایس ایس پی محمد طارق نواز نے میڈیا کو بتایا کے 1 تا 10 محرم الحرام کے دوران جیکب آباد میں کافلوں اور جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے 4500 سے زائد پولیس کے افسران و جوان تعینات ہیں۔ میٹل ڈٹکیکٹر اسکیننگ مشین سے مجالس اور جلوسوں میں آنے جانے والے افراد کی چیکنگ کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جیکب آباد سٹی کی 341 راستوں کو 31 سیکٹرز میں ڈسٹریبیوٹ کرکے کانٹیجنسی پلان کے تحت ڈپلائمنٹ کردی گئی،جلوسوں سے منسلک راستوں پر باربر وائر لگا کر سیل کیا گیا ہے۔پارکنگ ایریاز مجالس یا امام بارگاہوں کے مقام سے 200 فٹ کے مفاصلے پے قائم کروادیے گئے ہیں،تمام ڈی ایس پیز انتظامی امور اور حفاظتی اقدامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔
ایس ایس پی نے پولیس افسران کو سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام 2020 کے دوران سیکورٹی انتظامات سخت کیے جائیں، کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
اے پی پی/عبدالنبی شیخ/نورین











