چارسدہ پولیس  کی  کامیاب  کارروائی ،  3 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا

95

 

چارسدہ، 26اگست (اے پی پی): محرم الحرم کے موقع پر شبقدر پولیس نے دہشت گردی کابڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 3خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کرکے چارسدہ کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔

دہشت گردوں کو حراست میں لینے کے بعد ان کی نشاندہی پر بارودی مواد دو IED اور تین ہینڈ گرنیڈ بھی برآمد ہوئے جن میں ایک انتہائی خطرناک دہشت گرد کمانڈر کا سہولت کار  بھی  شامل  ہے۔

گرفتار دہشت گرد محرم الحرام میں دہشت گردی کے منصوبوں کی پلاننگ کر رہے تھے اور اس سلسلے میں انہوں نے تھانہ حواجہ وس پر حملے کے لیے ایک خودکش بمبار کو تیار کیا تھا جبکہ سرو کلے وشبقدر کے پولیس موبائل اور پولیس اسٹیشن بھی انکے نشانہ پر تھے۔

چارسدہ پولیس کیمطابق یہ دہشت گرد گروپ بھتہ خوری اورماضی میں ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث رہا ہے۔ اس ضمن میں دہشت گردوں سے بھتہ میں استعمال ہونے والے تین افغانستان کے سم جیکٹ بھی برآمد ہوئیں، سال 2014 میں اسی گروپ نے پرمجیت سنگھ سے بھتہ مانگا جسکے انکار پر انہوں نے پرمجیت سنگھ کوقتل کردیا تھا۔

ترجمان چارسدہ پولیس نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں کو مزید تفتیش کے لیے سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا گیا ہے۔