ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122،ڈاکٹر خطیر احمد اور ڈی جی پی ڈی ایم اے کا دورہ سوات، امدادی کاروائیوں کا جائزہ

410

پشاور، 28اگست(اے پی پی): وزیراعلی خیبرپختونخوا کی ہدایات پر ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر خطیر احمد نے سیکرٹری ریلیف عامر لطیف اور ڈی جی پی ڈی ایم اے کے ہمراہ سوات میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔

ڈاکٹر خطیر احمد نے کہا کہ گزشتہ شب شاہگرام اور تیرات میں 15 افراد جانبحق اور 9 افراد زخمی ہیں جبکہ سیلابی ریلے میں پانچ افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے امدادی کاروائیاں شروع کیں تاہم ریسکیو1122 کا مدین، شاہگرام، تیرات اور دریائے سوات میں تاحال سرچ آپریشن جاری ہے۔

ڈاکٹر خطیر احمد نے کہا کہ سرچ آپریشن میں ریسکیو1122 کے 80 اہلکار، 5 ایمبولینسز، واٹر ریسکیو ٹیم، ریکوری ویکل اور ڈیزاسٹر ریسکیو ویکلز حصہ لے رہی ہیں تاکہ متاثرین کو ہر ممکن سہولیات فراہمی ممکن بنائی جاسکے۔