ملتان، 17اگست(اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے گزشتہ روز آتشزدگی پر قابو پانے کے لئے جاری فائرفائٹنگ آپریشن کا جائزہ لینے کے لئے نواں شہرکا دورہ کیا۔اے سی سٹی عابدہ فرید بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے ایک گھر کی تیسری منزل سے آتشزدگی کے مقام کا جائزہ لیا۔
ایمرجنسی آپریشنز ڈاکٹر کلیم اللہ نے بتایا کہ آگ پر قابو پا لیا گیا یے اور کولنگ کا عمل جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ پلاسٹک جلنے کی وجہ سے ابھی دھواں اٹھ رہا ہے۔
ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے اس موقع پر ہدایت کی کئی کہ کولنگ کا عمل سو فیصد مکمل ہونے تک ریسکیو کی گاڑیاں موقع پر موجود رہیں،اطراف کے گھروں کے مکینوں کو دھوئیں کے پیش نظر چھتوں پر جانے سے منع کیا جائے اور آگ لگنے کی وجہ سے مخدوش ہو جانے والی عمارتوں کا جائزہ لیا جائے،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ فائر فائٹرز آپریشنز میں حصہ لیتے وقت مکمل حفاظتی اقدامات اختیار کریں۔
وی این ایس ملتان











