راولپنڈی ، 14 اگست (اے پی پی ): ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں جشن یوم آزادی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا
جس میں سینئر سول جج لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ جسٹس انوار الحق پنوں ،سینئر ایڈیشنل رجسٹرار سہیل
ا کرام، صدر ہائی کورٹ بار راولپنڈی ملک وحید انجم سیکرٹری سردار بلال ، وکلاء ، افسران اور ہائی کورٹ راولپنڈی کے سٹاف ممبران نے شرکت کی۔
لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے سینئر جج جسٹس انوار الحق پنوں نے پرچم کشائی کی تقریب میں قومی پرچم فضاء میں بلند کیا جبکہ
پنجاب پولیس کے چاک و چوبند دستےنے سلامی بھی دی ۔ اس کے علاوہ قومی ترانہ اور ملی نغموں کی دھنیں بھی پیش کی گئیں۔











