اسلام آباد ، 14 اگست (اے پی پی ): وفاقی وزیر براۓ ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ آج کا دن تجدید عہد کا دن ہے بچوں اور خواتین و حضرات کی اس موقع پر خوشی دیدنی ہے، ان کا جزبہ دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے۔
نیو انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہمیں جذبہ انسانی سے سرشارہو کر انسانیت کی خدمت کرنی ہے، آج پاکستان کو اپنائیت کی ضرورت ہے ۔
اس مو قع پر پاکستان کی سلامتی کے لیے دعا بھی کی گئی۔











