یوم آزادی  پاکستان ،بورے والا میں  پرچم کشائی کی مرکزی تقریب میونسپل کارپوریشن کے احاطہ میں ہوئی

76

 

بورے والا،14 اگست(اے پی پی ):ملک بھر کی طرح بورے والا میں بھی جشن آزادی کی مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا ،پرچم کشائی کی مرکزی تقریب میونسپل کارپوریشن کے احاطہ میں ہوئی جہاں اسسٹنٹ کمشنر رانا اورنگ زیب نے پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری ملک فاروق اعوان،چیف آفیسر بلدیہ راو محمد علی،انجمن تاجران،سول سوسائٹی نیٹ ورک اور نمائندہ شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

 پرچم کشائی کے بعد پولیس کے چاک و چوبند دستے نے ایس ایچ او ماڈل ٹاون مہر پرویز اختر کی قیادت میں سلامی پیش کی۔

 بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر رانا اورنگ زیب اور پی ٹی آئی کے ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری اعجاز سلطان بندیشہ نے ایم ٹی ایچ کیو ڈاکٹر محمد عمران بھٹی اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کے ہمراہ ٹی ایچ کیو ہسپتال میں پرچم کشائی کی جشن آزادی کا کیک کاٹا اور پودے بھی لگائے۔

 جشن آزادی کے حوالہ سے قائد اعظم سٹیڈیم کے جمنیزیم میں بھی اسسٹنٹ کمشنر رانا اورنگ زیب اور ایم پی اے اعجاز سلطان بندیشہ نے کیک کاٹا اور جم کا افتتاح بھی کیا ریسکیو 1122 کے دفتر میں بھی اسسٹنٹ کمشنر اور ممبر پنجاب اسمبلی نے جشن آزادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں کیک کاٹا گیا تقریبات میں ملکی سلامتی اور اسکے استحکام کے لئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔