کوئٹہ، 14 اگست (اے پی پی ):چیف جسٹس بلوچستان جمال خان مندوخیل نے 74واں یوم آزادی کی مناسبت سے بلوچستان ہائی کورٹ میں پرچم کشائی کی، تقریب میں سینئر ججز،جوڈیشل افسران، و سینئر وکلاءنے شرکت کی ۔
چیف جسٹس جمال خان مندوخیل نے 74واں یوم آزادی کی ایک سادہ پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب نے مل کر اس وطن عزیز کو ترقی و خوشحالی اور کامیابیوں کی بلند سطح پر لے جانا ہے آزاد قوموں آزادی کے دن کو قومی تہوار کے طور پر مناتی ہیں۔یوم آزادی پر تمام اہل حکومت واقتدار خود کو عوام کی عدالت برائے احتساب پیش کریں ۔آزادی جیسی نعمت کا شکر ادا کرنا ہماری زندگی کا معمول ہونا چاہیے۔











