یوم آزادی  پاکستان ؛ سفارت خانہ پاکستان ریاض، پاکستان قونصلیٹ جدہ  میں تقریب  پرچم کشائی

483

ریاض(سعودی عرب)، 14 اگست (اے پی پی ):یوم آزادی  پاکستان  کے حوالے  سے سعودی عرب میں سفارت خانہ پاکستان ریاض اور جدہ میں پاکستان قونصلیٹ میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں پاکستانی سفیر راجہ علی  اعجاز اور قونصل جنرل خالد مجید  نے دیگر سفارتی افسران کے ہمراہ پرچم کشائی کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستانی عوام ملکر وطن عزیز کو ترقی کی منازل کی جانب گامزن کرے گی  کرونا کی صورتحال کی وجہ سے تقاریب محدود پیمانے پر ہوئیں جس مین کمیونٹی کے افراد کو دعوت نہیں دی گئی۔

پرچم کشائی کے وقت شرکاء نے  پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے، اس موقع پر پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز نے کہا کہ یوم آزادی کا دن ہمیں پاکستان کو اقوام عالم میں بلند مقام دلانے اور معاشی ترقی و خوشحالی کے علاوہ باوقار قوم بننے کا درس دیتا ہے تاکہ ہم ملکر پاکستان کو ترقی کی منازل کی جانب گامزن کریں۔ پاک سعودی تعلقات نا صرف تاریخی ہیں بلکے ہمیشہ ٹھوس اور مضبوط بنیادوں پر قائم رہیں گے۔

انہوں نے  کہا کہ  اوورسیرز پاکستانیوں کا کشمیر ایشو کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ہے، بھارت کشمیریوں کے حقوق کو پامال کر رہا ہے۔ اس لئے ضروری ہے کہ اقوام عالم کشمیریوں کو بھارت کے ظلم و جبر سے نجات دلائے اور کشمیریوں کو حق خودارادیت دلائے ۔

جدہ مین قونصل جنرل خالد مجید نے اپنے خطاب میں کہا کہ آزاد کی خوشی میں کشمیری بھائیوں کی آزادی کی جدوجہد کو فراموش نہیں کرنا چاہئے، پاکستان دوست ممالک کی مدد سے کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا ۔

یوم آزادی کے موقع پر پاکستان نژاد سعودی خاتون نوشین وسیم نے اپنے احباب کی مدد سے  خیبر پختونخوا کے ایک گاوں میں 600 خاندانوں  کیلئے سر انرجی اور صاف پانی کیلئے کنوین کا بندوبست کیا ہے اور لنگر تقسیم کرایا ،انہوں نے کہا کہ یہ میرا پاکستان کے عوام کیلئے تحفہ ہے ۔