پاکستان ہی کی بدولت پوری دنیا میں ہماری پہچان ہے ؛تھائی لینڈ میں تعینات پاکستانی سفیر  کا  یوم آزادی تقریب سے خطاب

323

اسلام آباد ، 14 اگست (اے پی پی):تھائی لینڈ میں تعینات پاکستان کے سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ پاکستان اللہ کی نعمت ہے اور ہمیں اپنے آباو اجداد اور خصوصا قائداعظم محمد علی جناح کے پاکستان کے وژن اور جدوجہد پر ان کا شکر گزار ہونا چاہئے، پاکستان ہی کی بدولت پوری دنیا میں ہماری پہچان ہے اور ہمیں عزت واحترام کی نظر سے دیکھا جاتا ہے۔پاکستان مسلسل استحکام ہوتا جا رہا ہے اور ترقی کے راستے پر گامزن اور خطے اور عالمی سطح پر ایک بار ملک کی حیثیت سے ابھر رہا ہے۔ اتحاد اور عزم کے ساتھ ہم او بہت کچھ حاصل کرسکتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو بینکاک میں پاکستانی سفارتخانہ میں یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اسلامی جمہوریہ پاکستان کا 74 واں یوم آزادی بینکاک میں سفارتخانہ پاکستان میں منایا گیا۔ صبح سفارتخانے میں پرچم کشائی کی تقریب ہوئی۔ تقریب میں خواتین ، بچوں سمیت تھائی پاکستانیوں اور تھائی شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے بڑے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی ، جس نے ’پاکستان زندہ باد‘ اور ‘کشمیر بنے گا پاکستان’ کے نعرے لگائے۔ اس موقع پر صدر مملکت اور وزیر اعظم پاکستان کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا کہ جب ہم اپنا یوم آزادی منا رہے ہیں تو دوسری جانب بھارتی غیرقانونی مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہمارے بھائی بہنوں کو مظالم اور انسانی حقوق کی پامالیوں کا سامنا ہے۔ پاکستانی قوم کشمیریوں کے حق خودارادیت اور آزادی کے جائزحق کے جدوجہد میں انکے شامل بشانہ ہے۔ سفیر نے پاکستان کے نئے سیاسی نقشے کے حوالے سے پاکستانی تارکین وطن کو بریف کیا اور کشمیریوں کی حمایت میں ورچوئل “رن فار کشمیر” میں شامل ہونے کی دعوت دی۔