لاہور، 03ستمبر(اے پی پی): ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا ثمن رائے کی زیر صدارت یوم دفاع پاکستان کو ملی جوش و خروش سے منانے کی تیاریوں کا جائزہ اجلاس ہوا، جس میں یوم دفاع کے موقع پرملی نغمہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمرا ثمن رائے نے کہا کہ نوجوانوں میں حب الوطنی کا جذبہ بڑھانے کے لئے ملی ترانہ تیار کیا جا رہا ہے۔ یوم آزادی کے موقع پرالحمرا اکیڈمی کے نوجوانوں کی قومی ترانہ پر پرفارمنس کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی ہے، ملی نغمہ بھی لوگوں کی توجہ حاصل کرے گا۔
ثمن رائے نے کہا کہ یوم دفاع کے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں،ہم زندہ قوم ہیں،ملکی بقاء کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔











