یوم دفاع کے حوالہ سے وہاڑی کے عظیم سپوت کرنل سہیل عابد عباسی شہید کے لئے دعائیہ تقریب کا انعقاد

298

وہاڑی  ، 05 ستمبر(اے پی پی ): یوم دفاع پاکستان کے حوالہ سے وہاڑی سے تعلق رکھنے والے پاک فوج کے عظیم ثپوت کرنل سہیل عابد عباسی شہید کی لازوال قربانی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے انکے گھر ایک دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، کرنل سہیل عابد عباسی شہید کے خاندان کے دیگر تین افراد بھی ملک و قوم کی خاطر اپنی جانیں قربان کرچکے ہیں ۔

 شہید کے اہل خانہ کا کہناہے کہ کرنل سہیل عابد اور دیگر شہداء نے اپنے ملک پر جانیں قربان کرکے نہ صرف وہاڑی بلکہ پورے ملک کا سرفخر سے بلند کیاہے ،کرنل سہیل عابد عباسی شہید اور دیگر شہداء کی قربانیاں کی قربانیاں اپنے ملک و قوم سے بے پناہ محبت کی زندہ مثالیں ہیں اور نوجوانوں میں وطن سے محبت کاجذبہ پیداکرتی ہیں۔