تحریک انصاف  کے  رہنما  حلیم عادل شیخ  کا پانی  میں   ڈوبی     سند ھ اسمبلی  کی  عمارت کا  دورہ

161

کراچی ، یکم  ستمبر(اے پی پی ):رکن سندھ اسمبلی اور تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے   تحریک انصاف کی رکن اسمبلی دعا بھٹو و دیگر اراکین کے ہمراہ   سندھ اسمبلی کا  دورہ  کیا۔

اس موقع پر حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی کی بیسمنٹ میں پانی بھر چکا ہے، اسمبلی کی نئی عمارت میں قائم مسجد اورکئی آفسز ڈوب چکے ہیں، وزیراعلی سندھ اور اسپیکرکی کارپارکنگ بھی پانی میں ڈوبی ہوئی ہے۔انہوں نے   کہا کہ  بارہ ارب روپے سے زائد کی لاگت اس نئی اسمبلی کی عمارت پر آئی ہے، نئی عمارت کاپانی میں ڈوبنالمحہ فکریہ ہے ۔

دعا بھٹو کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی میں پانی کی موجودگی وزیراعلی سندھ کی نااہلی ہے،سندھ اسمبلی کی نئی عمارت میں اربوں روپے کی کرپشن نہ کی جاتی تویہ حال نہ ہوتا۔انہوں نے  کہا کہ سندھ اسمبلی کی حالت انتہائی شرمناک ہے،  اس وقت کےاسپیکرنثارکھوڑو جواب دیں، سندھ کے اس مقدس ایوان میں سات دن سے پانی کھڑاہے قرآن شریف ودیگرقیمتی کتب بھی زیرآب ہیں شدید بدبو اورتعفن سے بیسمنٹ میں کھڑا بھی نہیں ہوا جاسکتا۔