وزیراعلی  بلوچستان کی   نال(خضدار) آمد، مرحوم  میر حاصل خان بزنجو کے لواحقین سے تعزیت کی

96

نال(خضدار)یکم ستمبر ( اے پی پی):وزیراعلی  بلوچستان جام کمال خان   کی    صوبائی  وزراء کے ہمراہ نال آمد ،وزیراعلیٰ نیشنل پارٹی کے رہنما سینیٹر میر حاصل خان بزنجو مرحوم کی رہاہش گاہ پہنچے ،  جہا ں   انہوں نے   مرحوم  میر حاصل خان بزنجو کے لواحقین اور نیشنل پارٹی کے رہنماؤں سے تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیراعلی  بلوچستان نے    مرحوم کی سیاسی خدمات  کیلئے  خراج عقیدت  پیش   کی  اور کہا کہ مرحوم ایک مخلص سنجیدہ اور قابل احترام سیاست دان تھے جنکی تمام زندگی سیاسی جدوجہد سے عبارت ہے۔

وزیراعلیٰ اور صوبائی وزراء  نے  مرحوم کی روح کے ایصال ثواب  کیلئے  فاتحہ خوانی بھی  کی ۔