تھانہ حجرہ  پولیس کی بڑی کارروائی، پولیس نے شراب کی بھری ہوئی گاڑی پکڑ لی

122

دیپالیور ، 15 ستمبر ( اےپی پی): تھانہ حجرہ  پولیس نے بڑی کارروائی کرتے  ہوئے  شراب کی بھری ہوئی گاڑی پکڑ  کر مقدمہ درج کر دیا۔ آصف نامی گرفتار ملزم کے قبضہ سے تقریبا 800 لیٹر دیسی شراب برآمد ہوئی۔ملزم شراب کی کینیاں کار میں لوڈ کر کے سپلائی کے لیے لے کر جا رہا تھا۔

ڈی پی او اوکاڑہ عمر سعید ملک کی ہدایت پر اور ڈی ایس پی دیپالپور کی زیر نگرانی منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن دیسی شراب سے بھری ہوئی کار پکڑ لی گئی۔ پیمائش کرنے پر شراب دیسی،780 لیٹر برآمد ہوئی جس پر مقدمہ نمبر 780/20 جرم 3/4 , 4/79 امنتناع منشیات درج رجسٹرڈ کر دیا گیا ہے۔