تھانہ فتح شاہ پولیس نے نوجوان کے قتل میں ملوث2 ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار

109

بورے والا،02 ستمبر(اے پی پی ): تھانہ فتح شاہ پولیس نے نوجوان کے قتل میں ملوث دو ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار کر لئے۔

ڈی پی او وہاڑی احسان اللہ چوہان کی ہدایت پر 23 روز قبل نواحی گاوں ای بی میں نامعلوم مس لح ڈاکووں کے ہاتھوں دوران ڈکیتی نوجوان ذوالفقار کے اندھے قتل کا سراغ لگانے کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی جس نے ڈی ایس پی شمس الدین کی قیادت میں اس اندھے قتل کا سراغ لگا کر اس میں ملوث ڈاکووں کے گروہ کے دو ارکان کو واردات میں استعمال ہونے والے اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق ملزمان کا تعلق خطرناک گروہ سے ہے اور دیگر کئی وارداتوں میں بھی ملوث ہیں جنکی تفتیش ابھی جاری ہے۔